ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ
loading...

ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹیم پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے اور اظہر علی کے ساتھ حارث سہیل وکٹ پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگز 59 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔

اس سے قبل میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستانی بولرز نے غلط ثابت کردیا اور کیویز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، کپتان ولیم سن 63 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔

گزشتہ روز جب پہلے دن کے کھیل کا ختم ہوا تو پاکستان کی جانب سے اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 94 رنز درکار تھے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، بلال آصف 13 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پہلی اننگ میں 3 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن وکٹ بیٹسمینوں کے لئے آسان ہوجائےگی، جبکہ کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کہتے ہیں کہ پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 8 سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار سال پہلے امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں