آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی

برج حمل
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ سرمایہ کاری کرتے وقت تجربہ کار افراد سے مشورہ ضروری ہے۔ سوچ سمجھ کر کیا گیا کام منافع بخش رہے گا۔ من پسند مشاغل میں دلچسپی رہے گی۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔

برج ثور
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں رجحان رہے گا۔ خریداری کر سکیں گے۔ کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ سفر کا بھی امکان ہے۔

برج جوزا
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ مستقبل کے متعلق منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ مالی معاملات میں لاپرواہی نہ برتیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔فضول لوگوں سے ملنے سے پرہیز کریں۔کیرئیر کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

برج سرطان
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ وہ لوگ جو آپ سے قریبی تعلق رکھتے ہیں اور روز مرہ میل ملاقات رکھتے ہیں آپ کی نرم اور شفیق طبیعت کی لہروں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ خفیہ مقابلے کامیابی لائیں گے۔

برج اسد
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ مالی معاملات جو کچھ کم قیمت کے ہونگے آپکی توجہ کے طالب ہونگے۔ خیالات میں انتشار اور قوت آفرین جذبوں میں مدوجذرآپ کو عدم تحفظ کا شکار کر ے گا۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔

برج سنبلہ
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ آپ کی پہلے سے بنائی ہوئی پلاننگ اچانک تبدیلی کا شکار ہو جائے گی جس کی نوعیت عارضی ہوگی۔ اپنے گھر کے ارد گرد کسی ناخوشگوار واقعہ سے ہوشیار رہیں۔

برج میزان
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ ۔ کوئی پرانا جھگڑا سر اُٹھانے اور دوبارہ کسی مشکل میں باندھے تو خود کو سمجھائیں کہ ماضی ‘ ماضی تھااسے ماضی ہی رہنے دیا جائے۔ ذاتی مصروفیات میں دلچسپی رہیں گی۔

برج عقرب
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ آج ہو سکتا ہے کہ صحت ‘ خواہش نفسیاتی‘ قوت برداشت‘ اشتعالی ماحول سے خوشگوار اور طاقت کے ساتھ سامنا ہو۔ ایک مرتبہ پھر آپ سرکاری اور مملکتی امور کے معاملات میں غور و خوض کریں گے۔

برج قوس
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ کسی فیملی ممبر کی طرف سے اہم خبر ملے گی۔ میانہ روی اختیار کریں۔ اپنے نظریہ میں سختی پیدا نہ کریں اور عارضی طور پر مسائل میں پیچھے ہٹیں رہیں۔ روحانی تسکین ملے گی۔

برج جدی
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ ۔ بچوں کی بات سنیں کہ وہ آپ سے کیا چاہتے ہیں۔ کام سے متعلقہ امور آگے بڑھیں گے جو آپ کے معاملات میں استحکام اور وقار میں اضافہ کا سبب ہونگے۔ انتشار کا شکار رہیں گے۔

برج دلو
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ ذاتی مقاصد اور شریک کار کی خواہش کے درمیان تنازعی کیفیت ہوگی۔ اس سے بچنے کیلئے تنہائی اور گوشہ نشین رہیں یا کچھ وقت کسی اور دوست کے ساتھ گزاریں جو شریک کار سے علیحدہ ہو۔

برج حوت
نومبر 17 ہفتہ۔ ۔ دوست احباب کے درمیان کسی گروپ میٹنگ میںکسی ناخوشگوار حالت کا سامنا ہوگا۔ ایسے مواقع ملیں گے کہ کام میں پیش رفت ہو جائے گی لیکن اپنے مزاج پر کنٹرول رکھیں۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں