جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی

جسٹن بیبر
loading...

اوٹاوا:  معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

جسٹن بیبر نے اپنی پہلی گرل فرینڈ سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد چند ماہ قبل امریکی ماڈل بالڈوین سے منگنی کی تھی جس کے بعد افواہیں گرد دش کر رہی تھیں کہ دونوں نے خفیہ طورپر شادی کرلی ہے۔

افواہیں اْس وقت سچ ثابت ہونے لگیں جب گلوکار نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں اب شادی کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

تاہم اب خود جسٹن بیبر نے تمام تر افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔جسٹن بیبر نے شادی کی تصدیق اپنے انسٹا گرامپر ایک پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہیں ماڈل کا ہاتھ تھامیں چہرے پر مسکراہٹ سجائے راہ چلتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری اہلیہ بہت ہی اچھی ہے۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں