پاکستان کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع

ٹیسٹ

دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کا سنہری موقع ہے اور سیریز میں کلین سوئپ پاکستان کو چوتھی پوزیشن دلا دے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ جمعے سے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے ۔

عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

loading...

جبکہ نیوزی لینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

اگر سرفراز کی زیر قیادت قومی ٹیم اس سیریز میں 2-1 یا 1-0 سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 99 ہو جائے گی۔

جبکہ نیوزی لینڈ کے کم ہو کر 98 رہ جائیں گے جس کے بعد پاکستان پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن پر آ جائے گا۔سیریز میں 0-2 سے فتح سے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 101 ہو جائے گی لیکن وہ پانچویں نمبر پر ہی رہے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں