پارلیمنٹ کے خلاف بیان کے بعد عمران خان اور نوزشریف میں کوئی فرق نہیں رہا، صدر پیپلز پارٹی لاہور

loading...

پیپلز پارٹی  لاہور کے صدر  نے کل کے جلسے میں عمران خان کی پارلیمنٹ کے خلاف تقریر پر رد عمل میں کہا  کہ اس کے بعد عمران خان اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں رہا

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کل  مال پر جلسے میں عمران خان کی طرف سے کی گئی تقریر کے رد عمل میں  کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے خلاف بیان دے کر نواز شریف کی صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ،حکمرانوں کی نااہلیوں کو پارلیمنٹ پر ڈالنا درست نہیں ملک کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے خلاف بیان دے کر جمہوریت دشمن قوتوں کو خوش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے جس کی آبیاری پیپلز پارٹی نے اپنے خون سے کی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر قربانیان دی ہیں جیالوں نے کوڑئے کھا کر اور قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو بحال کیا اورجمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی آج بھی جمہوریت کے استحکام کے لئے ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی بھی طالحہ آزمائی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یاد رہے کہ کل مال روڈ کے جلسے میں عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں ، عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انکی پارٹی بھی اسمبلی سے استعفوں کے بارے میں سوچے گی۔( ذرائع این این آئی)

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں