پارلیمنٹ پر لعنت بھی ایک معمولی لفظ ہے۔ عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے  مال روڈ پر  جلسے کے دوران اپنی کی گی تقریر پر  کی گی تنقید پر ٹویٹ کےذریعے رد عمل دیتے ہو کہاہے کہ مخصوص پس منظر میں پارلیمنٹ پر  لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے ٗ کوئی اعتراض کرتا ہے تو چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرالے ۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے ٗ اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے۔انہوں نے کہاکہ پبلک پول کرا لیں کہ لوگ ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ٗ گارنٹی سے کہتا ہوں عوام کی اکثریت اس کی مذمت کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں‘ پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے کل جلسے میں پارلیمنٹ  کے بارے میں کہا تھا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جس میں کرپٹ لوگ بیٹھیں۔ تاہم اس کے بعد عمران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اس حوالے سے  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی عمران خان پر تنقید کی تھی۔  (ذرائع این این آئی)

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں