قندیل قتل کیس، مفتی عبدالقوی کو عدالت نےدوبارہ طلب کرلیا

loading...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو عدالت طلب کر لیا، سماعت 3 فروری کو ہوگی
ملتان: (آج کل نیوز)ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اگلی پیشی پر مفتی عبدالقوی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشید عابد کی عدالت میں قندیل کے قتل میں ملوث اْس کے بھائی وسیم اور کزن حق نوازکو پیش کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 3 فروری کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی 3 فروری کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی متنازع آرٹسٹ  قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا تھا ۔ قتل کے سے کچھ دن قبل قندیل کی مفتی عبدالقوی کےساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جس کے بعد قندیل کا قتل کر دیا گیا، قتل کا الزام بھائی پر لگا اور پولیس نے شک ظاہر کیا تھا کہ اس کا قتل کا حکم مفتی عبدالقوی نے دیا تھا ۔  مفتی عبدالقوی کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور کچھ دن ریمانڈ پر رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب عدالت نے انہیں دوبارہ  طلب کیا ہے۔ (ذرائع این این آئی )

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں