چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا کریک ڈائون ،15گراں فروش گرفتار ،ایف آئی آر درج

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا کریک ڈائون
loading...

لاہور:  چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے ہمراہ فیروز پور روڈ پرو اقع پارک عرب سوسائٹی کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اور معیارکا جائزہ لیا ، گراں فروشی پر  15 دکانداروںکو گرفتار کرا کے ایف آئی آر کا اندراج ،6کو بھاری جرمانے جبکہ 12کو وارننگ جاری کی گئی ۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا اشرف اور پولیس کے ہمراہ پاک عرب سوسائٹی میں ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز ،سبزیوں،پھلوں ، گوشت کی دکانوںاور تنوروں کا دورہ کر کے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ۔ چھاپہ مار ٹیم نے مختلف مقامات سے بطورصارف خریداری کی اور گراں فروشی پر 6 کو بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ 15 کو موقع پر ہی گرفتار کرا کے ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا گیا ۔

اس موقع پر 12 دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے بھی معلومات حاصل کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کریک ڈائون میں تیزی لائی گئی ہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اچانک اور خفیہ دوروں کو یقینی بنا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ حکومت کے وژن کے مطابق عوام کا ستحصال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں