سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ‘ تین جاں بحق‘ گیارہ زخمی

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری چاروہ سیکٹر کےایک  گا ؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ ہو نے سے تین شہری جاں بحق‘چار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بدھ جمعرات کی درمیانی شام  میں  بھارتی  فورسز نے سیالکوٹ باؤنڈری ورکنگ  کے چاروہ سیکٹر کے دیہات پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گولاباری شروع کر دی جسکے نتیجے  میں محمد رشیداور  محمد اصغرسمیت تین افرادبھارتی گولے لگنے سے شہید ہوگئے۔

زخمیوں میں نسیم، عائشہ ،محمد اسلم،نتاشہ،عفت طیبہ، پروین بی بی،سمینہ، شامل ہیں ان افرادکوطبی امداد کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے زخمی لوگوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی  ہے۔ تاہم پاکستان رینجرز  جوابی کاروئی کی علاقے میں ریسکیو ٹیم کے سا ت کام جاری ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں