نواز لیگ کی سیاسی قبر تیار ہو چکی ہے:شیخ شہزاد یونس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ;پی ٹی آئی


لاہور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز لیگ کی سیاسی قبر تیار ہو چکی ہے بڑے کے بعد اب چھوٹے میاں کی باری بھی آگئی

عوام نے قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردیا، نواز لیگ کے پاس اقتدار سے چمٹے رہنے کا جواز نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ آج بھی پنجاب حکومت ملزمان کی گرفتاری کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی ، انہوں نے کہا کہ ملک کی نظریاتی اساس کے دشمن شریفوں کا سیاسی سفر خاتمے کے قریب پہنچ گیا، مال روڈ پر جمع ہونے والے مظاہرین نے قوم کی آواز دنیا بھر میں پہنچادی،تبدیلی کی گونج صاف سنائی دینے لگی ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار چھوڑ کر مقدمات کا سامنا کرنے کی تیاری کریں حکومت کی ساکھ اور رٹ ختم ہو چکی، حکمران پارٹی کا سربراہ نااہل اور جیل کی سلاخیں اس کی منتظر ہیں،نواز شریف نے احتساب کا سامنا کرنے کے بجائے نظریہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورا شریف خاندان لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں ملوث ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کردار پر ایل این جی کا دھبہ موجود ہے،وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال اقامہ زدہ ہیں،پوری وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں شامل درباری وزراء میں سے کسی کا دامن معصوموں کے خون، تو کسی کا کرپشن سے رنگا ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی دفاع میں بولتے ہوئے فوج اور عدلیہ پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو وزراتوں اور عہدوں سے نواز کر آئین اور قانون کا تماشا بنایا جارہا ہے، نمائش اور کمیشن خوری کیلئے بنائے جانے والے منصوبوں پر غریب عوام کے اربوں روپے لٹاکر ترقی کے جھوٹے دعوے

loading...

آٹھ سال میں 50کمپنیاں بناکر لاکھوں تنخواہوں پر بھرتی کئے جانے والے سیاسی وفاداروں نے شریف خاندان کی تجوریوں میں اربوں بھر دیئے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یاسر بلوچ نے کہا کہ صرف پنجاب میں ہی 8 سال میں 50 کمپنیاں بنا کر لاکھوں تنخواہوں پر بھرتی کئے جانے والے سیاسی وفاداروں نے شریف خاندان کی تجوریوں میں اربوں بھر دیئے اور خود بھی کروڑوں کی لوٹ مار کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرنے والے ریاستی دہشت گردوں نے عام آدمی کا جینا محال کردیا ہے، نواز لیگ کے رہنماؤں کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ ہر گلی، محلے میں گلوبٹ دندناتے پھر رہے ہیں،مظالم کا شکار ہونے والوں کی پولیس بات تک سننے کو تیار نہیں،عوام کرپٹ حکمرانوں سے جلد از جلد خلاصی کا انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے مرکزی آرگنائزر عمر خیام نے کہا کہ نواز لیگ کی منفی سیاست کھل کر عیاں ہو چکی ہے ،پورا نواز شریف ٹولہ جمہوریت دشمن لوگوں پر مشتمل ہے ، موجودہ حکومت جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے پر مصروف ہے نواز شریف نے مسلسل ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹرمپ اور مودی کی زبان بول رہے ہے ، جمہوری قوتیں متحد ہے ، پی ٹی آئی کی قیادت کے اندر صلاحتیں موجود ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ، عمران خان کی قیادت میں سیاسی جدو جہد جاری رہے گی اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں