اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں ااظہار خیال کے دوران پاکستان مردہ باد کہا،شہر یار آفریدی

loading...

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں ااظہار خیال کے دوران پاکستان مردہ باد کہا،شہر یار آفریدی
ریکارڈنگ بھی نکلوالی جائے ٗمیں نے پاکستان زندہ باد، جمہوریت زندہ باد اور بھٹو زندہ باد کہا ہے ٗخورشید شاہ
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن شہریار آفریدی نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے اظہار خیال کے اختتام پر پاکستان مردہ باد کہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں ااظہار خیال کے دوران پاکستان مردہ باد کہا، جس پر انہوں نے تقریر کی ریکارڈنگ نکلوا کر چیک کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔اس حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان زندہ باد کہا ہے، اس بارے میں ریکارڈنگ بھی نکلوالی جائے ٗمیں نے پاکستان زندہ باد، جمہوریت زندہ باد اور بھٹو زندہ باد کہا ہے۔ یہ بات ایک بار نہیں بلکہ کروڑوں بار کہوں گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں