پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائیکل کی اہمیت کا عالمی دن 19اپریل کو منایا جائے گا

سائیکل,عالمی دن
loading...

اس دن کے منانے کا مقصد غریب افراد کی سواری سائیکل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائیکل کی اہمیت کا عالمی دن 19اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد غریب افراد کی سواری سائیکل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ دو پہیوں والی انسانی زور سے چلنے والی سائیکل انیسویں صدی کے دوسرے عشرے کی ایجاد ہے۔ قریب دو سو برس قبل ایجاد ہونے والی سائیکل ابھی تک اپنی اسی حالت میں ہی موجود ہے جبکہ اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں کی جاتی رہی ہے۔

سائیکل نے ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے سائیکل کے بعد موٹر سائیکل اور کار وغیرہ کا آئیڈیا سائیکل سے ہی لیا گیا ۔

سائیکل کب ایجاد ہوا؟

تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ سائیکل یورپ کی ایجاد ہے 1817ء میں جرمن کے کارل فان ڈائس نامی شخص نے سائیکل بنانے کا فارمولہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جسے فرانس کے رہائشی د وبھائیوں پیری مائچاکس اور پیری لالمینٹ نے عملی شکل میں تیار کیا۔

ابتدائی ڈیزائین

شروع میں سائیکل میں بہت سی خامیاں پائی جاتی تھیں یہ چلانے میں بہت بھاری ہوتا اس میں لکڑی سے تیار شدہ پہیے استعمال کیے جاتے تھے اس کا رخ سائیکل سے اتر کو موڑنا پڑتا تھابعد ازاں مختلف یورپی ماہرین نے مختلف تبدیلوں کے ساتھ ایک ماڈرن سائیکل ایجاد کی جس میں ربڑ کے ٹائر اور چین استعمال کی گئی اور بیسویں صدی میں سائیکل عام لوگوں کی سواری بن چکا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی نے سائیکل ڈیزائین اور پیداری میں کافی قرادار کیا اور سائیکل آج مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں۔  عمران خان نے زرداری کو بیماری کہا ٗ پھر سب نے دیکھا سینیٹ انتخابات میں تیر کو ووٹ دیا ، نواز شریف

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں