علامہ اقبال کا 80واں یوم وفات

ڈاکٹرعلامہ اقبال
loading...

مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سرعلامہ محمد اقبال کا80واں یوم وفات 21اپریل کو ملک بھر میں منایا جائیگا ،تقریبات میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

جہانیاں:مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سرعلامہ محمد اقبال کا80واں یوم وفات 21اپریل کو ملک بھر میں منایا جائیگا، اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقاریب،تقریری مقابلوں،سیمینارز،مذاکروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا ۔

جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے، جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز بھی خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔

ڈاکٹرعلامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا بحیثیت سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں پیش کیا تھا ،علامہ اقبال کا پیش کردی یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا اسی وجہ سے سر علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی سرپرست مانا جاتا ہے، وہ اگرچہ قیام پاکستان سے قبل ہی21اپریل1938ء کو اس جہان فانی سے چلے  گئے تھے ،لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میں بانگ درا،بال جبریل،ضرب کلیم،پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جون ایلیا کو بچھڑے 15 سال ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں