عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ ، پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، شہبازشریف

شہبازشریف

 رمضان بازاروں کیساتھ عام مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور وافر سپلائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےاورجائز منافع خوروں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ ، پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سستے رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی وافر اور مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لہٰذا عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمے اور انتظامیہ متحرک انداز میں فرائض سرانجام دے۔

loading...

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عام مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی معیاری اشیائے ضروریہ،پھلوں اورسبزیوں کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کیساتھ عام مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور وافر سپلائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کا تاریخ ساز رمضان پیکیج عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے دیا ہے اور رمضان پیکیج کی پائی پائی عوام تک پہنچنی چاہیئے اور اربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچانے کیلئے منتخب نمائندوں، انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں کو موثر انداز میں فعال کردارتسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں۔  رکنے والے نہیں دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،آرمی چیف
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں