پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے پاکستان کا پہلاہیلتھ اینڈ سیفٹی سٹینڈرڈ منظور کرلیا

سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی
loading...

چند ماہ میں مختلف سرکاری و سماجی تنظیموں کے ذریعے مُلک بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے گی

لاہور: پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ سیفٹی سٹینڈرڈ کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیل کی مطابق پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی TC۔5 کا اجلاس ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے ہیڈ آفس جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس ٹیکنیکل کمیٹی کے چئیرمین خواجہ آصف مشتاق کے زیر صدارت ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر PSQCA انجینئر اشفاق احمد اُجن نے کمیٹی ورکنگ رپورٹ ممبران کے سامنے پیش کی جسے تمام ممبران کے جائزے اور آراء کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

کمیٹی چئیرمین خواجہ آصف مشتاق نے اس موقع پر پریس کو سٹینڈرڈ کے متعلق بتایا کہ یہ پاکستان کے تمام اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

چئیرمین ٹیکنیکل کمیٹی نے بتایا کہ اگلے چند ماہ میں مختلف سرکاری و سماجی تنظیموں کے ذریعے مُلک بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے گی اور یقیناً یہ سٹینڈرڈ مُلک بھر کے ورکرز کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہوگا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  "بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے، بلوچستان میں حالات تبدیل کیے جایئں گے"

اپنا تبصرہ بھیجیں