صرف علی ظفر نے ہراساں کیا، میشا شفیع کا پھر الزام

علی ظفر

کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں؟ مجھے تعدادبتائیں؟ گلوکارہ کا شکوہ

کراچی:ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا۔ میشا کا کہنا تھا کہ مزید6 خواتین کابھی علی ظفرکیخلاف سامنے آنا کافی نہیں؟

میشا شفیع نے شکوہ کیا کہ کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں؟ مجھے تعدادبتائیں؟ میشا شفیع غصے سے لال ہوگئیں اور میڈیا پر بھی غصے دیکھانے لگیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ دنوں معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر پر اْنہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بعد ازاں جواب میں علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے نام ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا جس میں میشا شفیع سے معافی مانگنے کا مطالبہ یا بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ

اپنا تبصرہ بھیجیں