سلمان خان کی فلم’’ ریس تھری ‘‘15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

سلطان سلمان

فلم میں سلمان خان کے ہمراہ جیکلین فرننڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلم’ ’ریس تھری‘ ‘جس کی شوٹنگ کشمیر میں کی گئی ہے15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ہمراہ جیکلین فرننڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں انیل کپور، بوبی دیول بھی دکھائی دیں گے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جب کہ فلم کو مختلف مقامات پر فلمایا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کے ایک گیت کے لئے دلکش مناظر عکس بند کرانے کے لئے کشمیر کا انتخاب کیا گیا اور قدرت کے شاہکار کو فلموں کی زینت بنانے کے لئے سلمان خان کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے گیت ’اللہ دہائی ‘ کے لئے ابتداء میں ابو ظہبی کا انتخاب کیا گیا تاہم اب اس گیت کو عکس بند کرانے کے لئے بالی ووڈ سلطان سلمان خان، جیکولین فرنینڈس اور فلم کی پوری ٹیم کشمیر پہنچ تھی جہاں شوٹنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے گیت کی عکس بندی کے لئے کشمیر کے علاقے لداخ ، لیح اور دیگر مقامات پر شوٹنگ کی گئی جب کہ حسین مقام کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے سلمان خان نے جیکلین فرننڈس کے ساتھ خود جیپ چلاتے ہوئے کشمیر کی سیر کی اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں۔  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن ثابت ہوگا، حکومت گریز کرے‘لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں