امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا کے حق میں 54، مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے

امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر جینا ہوسپل کی تقرری کی منظوری دیدی، روسی امور کی ماہر جینا سی آئی اے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہوسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔

امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا کے حق میں 54، مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے۔جینا ہوسپل کی تقرری پر سینیٹ میں تنقید بھی کی گئی، ری پبلکن سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ ہوسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں