نگراں وزیر اعظم کیلئے مجوزہ ناموں پر غور کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

شاہد خاقان عباسی

اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں پر غور کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پرغورکیا گیاواضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں۔

اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نااہل سے علیحدگی کا اعلان کر کے ریاست پاکستان سے تجدید عہد وفا کریں‘ طاہرالقادری

اپنا تبصرہ بھیجیں