پی ٹی آئی نے لٹیروں کے چہروں سے نقا ب اُٹھا دیا,ڈاکٹر شاہد صد یق

ڈاکٹر شاہد صد یق

تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے،حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے،ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔

ان خیالات کااظہار ڈاکٹر شاہد صد یق  نے پی پی 167 میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گی ۔ (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،(ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے، نواز شریف ٹولہ جان بوجھ کر ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہا ہے، نواز حکومت نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے، غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔اُنہو ں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی طر ف سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پزیرائی نے مو روثی سیا سی جما عتو ں کو حواس با ختہ کر دیا ہیں۔

ڈاکٹر شاہد صد یق کا کہنا ہے وہ عوام کو گمراہ کر نے کیلئے کسی بھی حد تک جا نے سے نہیں کتراتے۔ پی ٹی آئی نے لٹیروں کے چہروں سے نقا ب اُٹھا دیا ہے اور عوام نے اپنی مستقبل کا فیصلہ کر نے کیلئے صحیح سمت کا تعین کر دیا ہے۔ اُنہو ں نے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چا ہیے کیو نکہ پی ٹی آئی ہر پا کستا نی کا امیدو ں کا مر کز بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں۔  طلبی کو ہراساں کرنے اور تھپڑ مارنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا وائرل
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں