محمد حفیظ کو نوٹس، پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی پر تنقید کرنے پر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شو کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی پر تنقید کرنے پر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کی معلومات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر پی سی بی نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

loading...

مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کو دہرے معیار سے تعبیر کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثرانداز ہوتیہیں۔ محمد حفیظ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ جب بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے گئے تو پتہ چلا کہ ان کی بولنگ 17،16 اور 18 ڈگری پر ہے۔ آل رانڈر نے سوال اٹھایا کہ ایک انسانی آنکھ کیسے یہ دیکھ سکتی ہے کہ ان کی بولنگ 15 ڈگری کی مقررہ حد سے صرف ایک ڈگری زیادہ پر ہوئی ہے اور امپائرز اور میچ ریفریز کو ان کی 16 ڈگری پر بولنگ کرنا تو نظر آگیا لیکن دوسری جانب بہت سے ایسے بولرز بھی ہیں جو 30،25 اور اس سے بھی زیادہ ڈگری پر بولنگ کر رہے ہیں لیکن وہ رپورٹ نہیں ہوئے۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے کرکٹ بورڈز کی طاقت ہے جس کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا اور بہت سی جگہوں پر تعلقات ہیں جنہیں کوئی خراب کرنا نہیں چاہتا۔

مزید پڑھیں۔  کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے 10 افراد ہلاک، 120 بیمار

یاد رہے کہ 37 سالہ پاکستانی آل رانڈر محمد حفیظ کا تین مرتبہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوچکا ہے اور حال ہی میں آئی سی سی نے انہیں بولنگ کی اجازت دی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں