شوبز میں آنے کا شوق والدہ کو دیکھ کر پیدا ہوا،متعدد ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں،امر خان

امر خان
loading...

شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے بچے سفارش سے آگے آتے ہیں جو درست نہیں

لاہور: سینئراداکارہ فریحہ جبیں کی صاحبزادی امر خان نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کا شوق والدہ کو دیکھ کر پیدا ہوا، آج کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کررہی ہوں۔

امر خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا بنیادی تعلق لاہور کے علاقہ مزنگ سے ہے اور میری بچپن کی تمام یادیں وہاں سے ہی وابستہ ہیں۔

امر خان نے کہا کہ شوبز میں آنے کے لئے لڑکیوں کو لازمی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے بچے سفارش سے آگے آتے ہیں جو درست نہیں ۔

مجھے شوبز میں آنے کے لئے اپنی والدہ کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے آئی ہوں۔

امر خان نے کہا کہ اس وقت میری تمام توجہ چھوٹی سکرین پر مرکوز ہے اگر اچھے سکرپٹ کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو انکار نہیں کروں گی ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جمائما نہ صرف پسند بلکہ ان سے متاثر بھی ہوں، ماہرہ خان

اپنا تبصرہ بھیجیں