سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا ڈیٹا سوفٹ وئیر کے ذریعے آپس میں منسلک

ڈیٹا

لاہور :سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا ڈیٹا سوفٹ وئیر کے ذریعے آپس میں منسلک کر دیا گیا ہے کے ہسپتالوں میں بننے والی پر چی اب بہاولپور گوجرانوالہ اور ملتان کے ہسپتالوں میں بھی سوفٹ وئیر کے ذریعے منسلک کر دی گئی ہے ۔

عوام کا ڈیٹا کسی ہسپتال میں ان کے موبائل نمبر /شناختی کارڈ نمبر داخل کرنے پر یا ایک مخصوص Scan Code QR کرنے سے ڈاکٹر کے سامنے آجاتا ہے ڈاکٹرزکو اس سوفٹ وئیر سے ناصرف مریض کی رپورٹ تک باآسانی رسائی ہوسکتی ہے ۔

loading...

بلکہ 10 سے 15سال تک ڈیٹا اس سسٹم میں محفوظ رہتا ہے۔ ینگ ڈاکٹرزنے نئے کمپیوٹرز نظام کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ DHQاورTHQہسپتالوں کو بھی ٹیچنگ ہسپتالوں کے سوفٹ وئیر میں منسلک کیا جائے ،

اور تما م سرکاری ہسپتالوں کا نظام کمپیوٹرپرلایا جائے، تاکہ عوام کو لیباٹری ٹیسٹو ں کی رپورٹ حاصل کرنے میں اپنے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوسکے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں