آج کا دن کیسا گزرے گا

آپ کا دن کیسا گزرے گا
loading...


برج حمل

 جولائی18  بدھ۔ رومانوی و سماجی امور میں رجحان رہے گا۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔ کاروباری راز پوشیدہ رکھنے کی کوشش کریں۔ مہمانوں کی آمد و رفت مصروف رکھے گی۔شراکتی امور میں بہتری آ سکے گی۔

برج ثور

 جولائی18   بدھ۔ رشتہ داروں سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ آپ کے نظریات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں اور سوچ مثبت ہونے سے معاملات جلد بہتری کی طرف جا سکیں گے۔

برج جوزا

 جولائی18  بدھ۔ آپ نیا کام شروع کر سکیں گے۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ حلقۂ احباب وسیع ہو گا۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ اہم امور کو سنجیدگی سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔

برج سرطان

 جولائی18 بدھ۔ نیا کام شروع کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ شادی سے مادی فوائد کا حصول اور خوشیوں میں اضافہ ہو گا۔ شراکتی امور میں ذات کا پہلو غالب رہے گا۔

برج اسد

 جولائی18    بدھ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی خوش اسلوبی سے کرنے کی کوشش کریں۔ حاسد قسم کے لوگوں سے محفوظ رہیں۔ اچانک کوئی نئی خوشی ملے گی، خود اعتمادی بڑھے گی۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔

برج سنبلہ

 جولائی18 بدھ۔ دوسرے آپ کے نقطہ نظر کو سمجھ نہیں سکیں گے۔ آپ خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔ گھریلو امور کی طرف رجحان رہیگا۔ کسی نئے پراجیکٹ پر عملدر آمد ہو سکے گا۔ کامیابی کیلئے محنت درکار ہو گی۔

برج میزان

 جولائی18  بدھ۔ گھریلو امور طے کرنے کا موقع ملے گا۔ مالی طاقت کا استعمال، مضبوط قوتِ ارادی اور معمولات شیئر کر سکیں گے۔ حالات کی بہتری کیلئے پلاننگ کی جا سکے گی۔ ذاتی امور خاص توجہ کے حامل ہونگے۔

مزید پڑھیں۔  اکشے کمار اور سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

برج عقرب

 جولائی18  بدھ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں۔ اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ شہر سے باہر کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بنے گا۔ آپ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔

برج قوس

 جولائی18 بدھ۔ آپ کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ علمی و ادبی صلاحیتوں سے مادی فائدہ ہو سکے گا۔ عزیز و اقارب اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات پید اہوں گے۔ خط و کتابت شخصیت میں اضافہ ہو گا۔

برج جدی

 جولائی18  بدھ۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ دوسرے آپ کے خیالات سے متفق ہو سکیں گے۔ اپنے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔  صحت کا خیال رکھیں۔

برج دلو

 جولائی18  بدھ۔ نجی امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ اپنا رویہ نرم و محتاط رکھیں۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا جن کو احسن طریقے سے نبھائیں۔

برج حوت

 جولائی18    بدھ۔ فضول خرچی سے کام نہ لیں۔ سماجی ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ معاملات میں خواہ مخواہ کی رکاوٹیں حائل رہیں گی۔ اہم امور پر سنجیدگی سے گفتگو ہو سکے گی تا کہ مسائل کا بہتر حل نکال سکیں گے۔

———————————————————————————

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں