الیکشن کمیشن کا انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات کی ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابی جلسوں میں مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا عمران خان کو مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو جمعرات کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور چار رکنی بنچ  جمعرات کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا

loading...

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو بھی نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ دیگر امیدواروں کے تند و تیز بیانات اور جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن جائزہ لے رہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آٹھ روز تک چین میں پھنسے رہنے والے پاکستانی مسافروں لاہور پہنچ گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں