ہم سوچ رہے ہیں کہ نوجوت سدھو کو پاکستان سے الیکشن لڑالیا جائے:فیصل جاوید خان

نوجوت سنگھ

اسلام آباد:بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے بارے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پاکستان میں جتنے مقبول ہیں ہم سوچ رہے ہیں کہ انہیں یہاں سے ہی الیکشن لڑا لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آئے فیصل جاوید خان نے گفتگو کے دوران بھارت سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو بہت معروف شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان میں جتنی مقبولیت ہے ہم سوچ رہے ہیں کہ انہیں یہیں سے الیکشن لڑالیا جائے۔

اس موقع پر بھارت سے آئے ہوئے عمران خان کے انتہائی قریبی دوست وکرم مہتا نے کہا کہ وہ عمران خان کو 1972 سے جانتے ہیں۔

146 ہم دونوں نے اکٹھے آکسفورڈ میں ایک ہی کلاس میں داخلہ لیا اور تب سے دوستی کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں145۔خیال رہے کہ عمرا ن خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں