بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں خون میں لت پت کردیا

بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں خون میں لت پت کردیا

خون سفید ہوگیا، لاہور کے علاقے راوی روڈ میں بیٹے نے سفاکی دکھاتے ہوئے باپ اور سوتیلی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے. پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں‌ گے

لاہور:  راوی روڈ کے علاقے میں بیٹے نے اپنے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا۔ ملزم علی نے پہلے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد فائرنگ کر دی جس کے باعث دونوں جاں بحق ہو گئے۔  اہل علاقہ کے مطابق شہباز اپنی تیسری بیوی کے ساتھ رہتا تھا، عینی شاہد کے مطابق علی نے پہلے والدین پر چھریوں کے وار کیے، پھر مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

ہمسائیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، جب باہر آئے تو شہباز اور اس کی بیوی کوخون میں لت پت پڑے دیکھا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز کے 42 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں