سلمان خان نے اپنی پہلی محبت سے پردہ اٹھا دیا

سلمان خان
loading...

یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو، بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے ،انٹرویو

ممبئی : بالی ووڈسلطان سلمان خان نے اپنی پہلی محبت بارے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں انہیں ان کی ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مقبول کنوارے سلمان خان شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن سلمان خان نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں۔

 حال ہی میں ٹی وی شودس کادم کی شوٹنگ کے دوران جب سلمان خان سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھاگیا توانہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں اسکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اوروہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے۔

سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹادیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے۔

سلمان خان نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو، بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  طارق فضل چوہدری کو نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں