جنرل پرویز مشرف کو صدارت سے مستعفی ہوئے 10 سال گزر گئے

جنرل پرویز مشرف

اسلام آباد:سابق صدرجنرل ( ر ) پرویز مشرف کو پاکستان کی صدارت سے مستعفی ہوئے پورے دس برس بیت چکے ہیں۔

پاکستان کے سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف نے 18 اگست 2008 ء کو پاکستانی قوم سے خطاب کیا تھا ۔اس دوران انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے 9 سال پر محیط اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ۔صدر مشرف نے چار برس قبل اپنے خطا ب میں اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرنے کا اعلان کیا۔

جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد آئین کے تحت سینیٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد آزادنہ انتخابات کروائے گئے۔ 18 اگست 2018 ء کو سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کو اقتدار سے علیحدہ ہوئے پورے دس برس بیت چکے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مہاجرین کے خلاف اطالوی کریک ڈاؤن پر ٹرمپ خوش،اقدام کا خیرمقدم

اپنا تبصرہ بھیجیں