فلم ” ٹھگ آف ہندوستان” ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

"ٹھگز آف ہندوستان "

ممبئی:  بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے نئی آنے والی فلم ٹھگ آف ہندوستان کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں عامر خان کی نئی فلم ٹھگ آف ہندوستان  کے چرچے ہیں جس کی اصل وجہ فلم میں عامر خان کے مختلف کردار ہیں اور اداکار کا منفرد روپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 یہ ہی وجہ ہے کہ 250 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ٹھگ آف ہندوستان کا ٹیزر جاری کیا جس میں فلم کے کرداروں سے متعلق بتایا گیا جب کہ ساتھ ہی عامر خان نے لکھا کہ فلم بہت جلد آرہی ہے جوکہ 8 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

۔واضح رہے کہ فلم ٹھگ آف ہندوستان کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839 میں شائع ہونے والے ناول کنفیشن آف ٹھگ پر مبنی ہے۔ جس میں عامر خان “امیرعلی”  نام کے ٹھگ کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ امیتابھ  بچن کے علاوہ  اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں