تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور بہترین فارم میں ہیں، سرفراز احمد

ایشیاء کپ

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی ٹیمیں ہمیشہ تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہیں اور بھارتی ٹیم نے بھی ہمارے خلاف تیاری کی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ دونوں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے جبکہ اوپنر فخر زمان دن بدن اپنی پرفارمنس بہتر کر رہے ہیں۔

” کسی بھی میچ میں کوئی بھی ٹیم مخالف کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترتی ہے اور پاک بھارت میں کے حوالے سے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ اس میچ کو سمجھ کر کھیلنا ہے۔”

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کے علاوہ بھی اچھے کھلاڑی ہیں۔ اگرچہ ویرات کوہلی ایک بڑا کھلاڑی ہے اور اس کے نہ کھیلنے سے بھارتی ٹیم کو فرق پڑسکتا ہے۔

” کوشش کریں گے کہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں اور شائقین کو پاک بھارت میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔”

پاکستانی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور بہترین فارم میں ہیں اور میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ میں 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور شائقین بے صبری سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو تیار ہیں۔

اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی طور پر کھیلے گئے ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو پاکستان کو فتوحات میں برتری حاصل ہے اور گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں