آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
اکتوبر18 جمعرات۔

برج حمل
آج اچانک انتشار کا شکار ہو سکتے ہیں جو عارضی طور پر ہلا کر رکھ دے گا۔ کوشش کریں کہ لچک دار رویہ اختیار کریں۔ زیر گفتگو امور کو خوش اسلوبی سے سنیںتاکہ آپ کوئی ٹھوس فیصلہ کر سکیں۔

برج ثور
ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی ملازمت کے سلسلے میں مطمئن نہ ہوں تاہم آپکی شریک زندگی یا وفادار دوست اس شام آپکو کوئی بہتر مشورہ دے سکے گا۔ واقعات میں مثبت تبدیلی مالی منفعت کا سبب ہوگی۔

برج جوزا
آج اپنے اخراجات پر کنٹرول نہ رکھا تو متوقع منافع میں کمی ہو سکتی ہے۔ آج شام بہتر ہوگا کہ گھر پر ہی گزاریں اور ممکن ہو تو دوست احباب کے ساتھ رات کے کھانے کی ضیافت کا اہتمام کریں۔

برج سرطان
آج مزاج قدرے سنجیدہ رہے گا۔ کسی قسم کی اضافی خرید و فروخت یا ذہنی تسکین کے لئے کی گئی فضول خرچی سے گھریلو حالات میں ناچاقی پیدا ہو سکتی ہے ۔ آج مصروفیات تھکا دینے والی ہونگی۔

برج اسد
آج مصروفیت کی وجہ سے سردرد کا شکار ہوں تو اس شام کو رومانس کا پروگرام بنائیں ‘ دوستانہ ماحول سازگار رہے گا۔ ناشتہ‘ دوپہر کے کھانے یا پھر عشائیہ کا اہتمام کریں۔

برج سنبلہ
مکان کی تعمیر نو یا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے بہتر دن ہے۔ جو افراد نئے سکول یا کسی بھی قسم کے تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے آج کا دن خوش نصیبی کا سبب ہوگا۔

loading...

برج میزان
آج اپنی ذہانت اور عقل کسی اہم پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں مصروف رکھیں گے۔ مستقبل کے معاملہ میں اچھے نتائج ملیں گے۔ پیداوار میں اضافہ اور وقار میں بلندی نصیب ہوگی۔

برج عقرب
آج کسی عظیم کام کی انجام دہی میں مصروف رہیں گے خصوصاً جو قریبی رشتہ داروں سے متعلق ہوں۔ شراکت کے امور سمجھوتہ کی شکل اختیار کر لیں گے تاہم کاغذات پر دستخط نہ کریں۔

برج قوس
آج شام کسی دوست کی رفاقت اور گفتگو سے فائدہ ملے گا۔ دو ذہنوں کی ملاقات معاملات سلجھا دے گی۔ ذاتی دلچسپی کے مشاغل کی طرف توجہ رہے گی۔ خریداری کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج جدی
اگر آپ اپنے شریک کار کے نکتہ نظر کو بھی اچھی طرح سمجھ لیں تو اس کی سوچ میں مثبت تبدیلی کی وجہ سے کاروبار میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

برج دلو
ذہنی ارتقاء شاعری اور ادب سے دلچسپی ‘ حقیقت پسندی‘ ہمدردانہ اور مخیرانہ طبیعت کو فروغ دے گی۔ جنس مخالف سے خوشگوار مراسم‘ احباب و اقرباء کا تعاون ملے گا۔دوست نما دشمن سے بچیں۔

برج حوت
دوران سفر ڈرائیونگ کرتے ہوئے حادثہ سے بچیں اس روز آپ روز مرہ سے زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ کسی پیچیدہ مسئلہ یا معمہ کا حل خواب میں یا ارتکاز توجہ کی مشق سے آج مل جائیگا۔
—————————————————————————

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں