وزیراعظم کا اخبارات کے نیوز پرنٹ پر عائد پانچ فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی بی اے اور سی پی این ای کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کہی. انہوں نے امید ظاہر کی حکومت بہت جلد مسائل پر قابو پا لے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے، توقع ہے کہ میڈیا بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا، میری کامیابی کی بڑی وجہ میڈیا ہے۔

loading...

انہوں‌ نے کہا کہ ملکی اقتصادی مسائل کی وجہ سے میڈیا کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنا اولین ترجیح ہے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں، مگران کے مثبت نتائج ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توقع ہے کہ اپنی پالیسیوں سے بہت جلد مسائل پرقابو پالیں گے، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، چاہتے ہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت اورسماجی شعبے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، میڈیا ایڈوائزری کو سپورٹ کریں گے۔

ان موقع پر وزیراعظم عمران خان نےاخبارت کے نیوز پرنٹ پرعائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں