وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی و اقتصادی صورت حال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوسکتا ہے پاکستان کو قرض کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا پڑے، مسائل کے حل کے لیے دوست ممالک سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز کی ایک وجہ سعودی دولت پر انحصار ہوسکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے پاکستان سعودی وفد سے ملاقات کر رہا ہے اور ان سے توانائی کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بات چیت ہورہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے سعودی عرب سے تیل کی تاخیر سے ادائیگی کے معاہدے کی بھی بات کی ہے جس پر غور جاری ہے۔

اس دوران آئی ایم ایف کا وفد بھی پاکستان میں ہے جس سے قرض لینے کے معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ اگر آئی ایف قرض دے گا تو کن شرائط پر دے گا اور آیا انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کو اس سال اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں تاہم حکومت اس پروگرام کو بیل آؤٹ پیکج کا نام نہیں دینا چاہتی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں