کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ بتا دی

کاجول

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ بتا دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کے لیے والدین کی مخالفت کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کی فیملیز میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ ہم شادی کریں۔

جب میں نے اپنے والد کو اجے دیوگن سے شادی کے متعلق بتایا تو انہوں نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی تھی۔

والد مجھ سے پوچھتے کہ تم شادی کیوں کرنا چاہتی ہو، تم ابھی بہت چھوٹی ہو اور تمھارا کیریئر بھی اچھا جا رہا ہے لیکن مجھے شادی کرنا تھی اور یہ ہی نہیں ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں جس پر بہت سے لوگوں کو تحفظات تھے۔

کاجول  نے کہا کہ یہ میرے، شاہ رخ خان اور رانی مکرجی کے لیے ناممکن ہے کہ فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” جیسا جادوئی سحر دوبارہ دکھا سکیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں