دبنگ خان پر بالی وڈ اداکارہ نے ریپ کا الزام لگا دیا

سلمان خان

بھارت بھر میں اس وقت ” می ٹو ” مہم کی گونج سنائی دے  رہی  ہے اور بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی ” می ٹو ” مہم کی زد میں بالی ووڈ کے دبنگ خان بھی آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ماڈل اور سابقہ بگ باس کنٹسٹینٹ پوجا مشرا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو  پیغام  دیتے ہوئے ” می ٹو ” مہم کی حمایت  کی اور ساتھ  ہی اپنے ساتھ  ہونے والے ہرسانی کے واقعے کا  ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز اور سہیل خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ۔

صرف یہ ہی  نہیں پوجا مشرا نے بالی ووڈ  اداکار شتروگن سنہا ان کی اہلیہ اور اداکار سونا کشی سنہا پر بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔

دوسری جانب ان الزامات پر سلمان خان فیملی اور شتروگن سنہا فیملی کو کوئی جواب یا وضاحت نہیں دی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بالی ووڈ  اداکارہ  تنوشری دتہ نے اپنے ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر اور ہدایت کار اگنی ہوتری پر فلم کی شوٹنگ کے دوران  جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا ۔

جس کے بعد بھارت بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ شدت اختیار کر چکا ہے اب تک بھارتی اداکاروں، ہدایت کاروں، کامیڈین، مصنف سمیت سیاست دانوں اور کرکٹرز کے نام بھی اس ’” می ٹو ” مہم کی زد میں آچکے ہیں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں