نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

جام خان شورو

لاہور: قومی احتساب بیورو نیب نے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ان پر کروڑوں کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹس کا الزام ہے۔

تفصلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نے رکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیربلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، چیئرمین نیب کے جانب سے گرفتاری کے احکامات موصول ہوئے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیربلدیات جام خان شورو پرغیرقانونی الاٹمنٹس کا الزام ہے، انہوں نے کروڑوں کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔

ذرائع کے مطابق جام خان شورو گرفتاری کی خبر ملتے ہی روپوش ہوگئے جبکہ سابق وزیربلدیات کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جام خان شورو نے کے ڈی اے کے 19 پلاٹ غیر قانونی فروخت کیے، جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ 2017 میں نیب نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں