ہراساں کرنا طویل عرصے سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہے، سشمیتا سین

سشمیتا سین

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ یہ وقت ہراسگی کے خلاف آواز اٹھانے، ایکشن لینے اور انصاف فراہم کرنے کا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے ایک فیشن شو میں جنسی ہراسگی کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر حیرانگی نہیں ہے کہ ہراساں کرنا طویل عرصے سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ایسا بھی نہیں کہ لوگوں کو دنیا میں ایسی چیزیں ہونے کے حوالے سے آگاہی نہیں ہے۔ یہ وقت ہراسگی کے خلاف آواز اٹھانے، ایکشن لینے اور انصاف فراہم کرنے کا ہے۔

لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس متعلق کچھ بھی نہیں کیا جارہا، انہیں ان سب لوگوں پر فخر ہے جو می ٹو تحریک کا حصہ ہیں اور بطور خاتون انہیں می ٹو تحریک کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ سشمیتا سین نے کہا کہ جنسی فرق خواتین کو تنہا نہیں کرتا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں