امریکہ: مسجد شہید کرنے والے مجرم کو 24 سال قید کی سزا

مسجد
loading...

امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے مقای جامع مسجد کو نذر آتش کرنے کے جرم میں ملوث مجرم مارک فنسٹ پیریز کو 24 سال قید کی سزا سنادی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 26 سالہ مارک فنسٹ پیریز نامی شدت پسند ایک مذہبی لیڈر پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسانے سمیت کئی دیگر الزامات ہیں۔

اس نے گزشتہ برس جنوبی ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا تھا،اس کے خلاف ٹیکساس کی ویکٹوریہ عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور عدلت نے ملزم مارک فنسٹ پرییز کو 24 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔

گزشتہ جولائی میں اس پر نفرت پھیلانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس موقع پر استغاثہ کے وکلا نے کہا کہ بد ترین نفرت نے ملزم کو مسجد کو شہید اور اس سے ملحقہ اسلامک سینٹر کو نذرآتش کرنے پر مجبور کیا۔

امریکی پولیس نے کہا کہ مارک پیریز ٹیکساس کے خلیج کے طول عرض میں پھیلے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیلانے کا موجب بنا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں