آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوینٹی سیریز

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

loading...

ڈومسیٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 26,24 اور 28 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں