پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے

پولیو
loading...

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ صحت میں تشویش پائی جاتی ہے

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت  نے دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔ اطلاعات کے مطابق  پولیو وائرس نے دو بچیوں کا نشانہ بنایا  ہے، ایک کی عمر چار سال، جب کہ دوسری کی عمر ساڑھے چار سال ہے

ذرائع کے مطابق ایک بچی کا تعلق خیبرایجنسی جب کہ دوسری بچی کا تعلق کراچی سے ہے۔ البتہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پولیو وائرس دونوں بچیوں کو معذور کرنے میں  ناکام  رہا۔

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو وائرس دن بہ دن کمزور ہو رہا  ہے، پولیو کے خاتمے میں والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اس ضمن میں انھیں کردار ادا کرنا ہوگا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں