ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز

ابوظہبی ٹیسٹ

آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنالیے جب کہ بابراعظم 99 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنانے کے ساتھ مخالف ٹیم پر 505 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔

بابر اعظم اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان سرفراز احمد کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں کھیل کے دوسرے روز کا آغاز 144 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو اظہر علی 54 اور حارث سہیل 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

حارث سہیل اپنے رنز میں کوئی اضافہ کیے بغیر پہلے سیشن کے ابتدائی اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اظہر علی بھی 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اسد شفیق اور بابراعظم نے کینگروز بولروں کے خلاف مزاحمت کی اور پانچویں وکٹ پر 75 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 232 تک پہنچایا تو اسد شفیق مارنس لیبوشن کا شکار بن گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو 137 رنز کی برتری ملی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں