افغانستان میں فائرنگ: گورنر قندھار اور پولیس چیف ہلاک

افغانستان فائرنگ
loading...

افغان صوبے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں گورنر، صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق ہلاک جب کہ دو امریکی زخمی ہوئے۔

غیرملکی میڈیا نے افغان رکن پارلیمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ گورنر قندھار گل آغا شیرزئی اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔

افغان میڈیا کے ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ کی جانب سے کیا گیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔

ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے کا ٹارگٹ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں