وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ

قیمتی گھڑی
loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں