نیوزی لینڈ کی پاکستان کےخلاف بیٹنگ جاری

ابوظہبی : مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بیٹنگ جاری ہے اور کیویز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز کا آغاز 56 رنز پرایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ کپتان کین ولیمسن اور جیت راول نے ٹیم کا اسکور میں اضافہ کیا تاہم 86 رنز کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن 37 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر اس وقت کریز پر موجود ہیں جبکہ مہمان ٹیم نے پاکستان کی 74 رنز کی برتری ختم کردی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز ہی بنا سکی تھی۔

یاد رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو 153 رنز پر آؤٹ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ابوظہبی میں اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کا پہلی اننگز میں سب سے کم اسکور تھا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا جو پاکستان کے خلاف 197 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

loading...

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں