وزیر اعظم عمران خان کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات

ابوظہبی : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، اُن کا استقبال ولی عہد نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کاایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات امارات پہنچے جہاں وہ ولی عہد شیخ محمد زیب بن سلطان النہیان سے ملاقات کر کے وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز کردیا۔ ابوظہبی پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سےملاقات صدارتی محل میں ہوئی، جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

loading...

ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈربھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیرخزانہ ، وزیر پٹرولیم، وزیر پاور ڈویژن اور مشیر تجارت بھی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امور پر مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت ولی شیخ محمد زید بن سلطان النہیان کی جانب سے دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یواے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچپسی اور تعاون کے اموراورخطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں