نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف 249 بنا سکی،ابوظہبی ٹیسٹ

loading...

ابوظہبی میں ہونے والے میچ میں  نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ کیویز نے 175 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان الیون کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ میچ میں اب بھی 2 روز کا کھیل باقی ہے۔

 کیویز ٹیم نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔

پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، پانچویں وکٹ پر ہینری نکلسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور 86 رنز کی شراکت کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 شکار کیے جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں