یمنی فوج نے الجوف میں تزویراتی اہمیت کا علاقہ آزاد کرا لیا، 21 ہلاک اور72سے زائد زخمی

یمنی فوج نے الجوف میں تزویراتی اہمیت کا علاقہ آزاد کرا لیا

صنعاء:  یمن میں سرکاری فوج الجوف  کے ضلعے برط العنان میں کئی نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ یہ علاقے باغی حوثی ملیشیا کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں

لڑائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کے21 ہلاک اور72سے زائد زخمی ہوئے ،یمنی فوج نے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی معاونت سے برط العنان ضلع میں مسلسل دوسرے روز پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اس دوران باغی ملیشیا کے 15 ارکان کو قیدی بنا لیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے ایک کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ہیکل حنتف نے بتایا کہ یمن میں سرکاری فوج الجوف صوبے کے ضلعے برط العنان میں کئی نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

loading...

 مذکورہ ضلع کے بقیہ ماندہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران باغی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے ارکان کی ایک بڑی تعداد فرار بھی ہو گئی۔

 لڑائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کے21 ہلاک اور72سے زائد زخمی ہوئے ،یمنی فوج نے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی معاونت سے برط العنان ضلع میں مسلسل دوسرے روز پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اس دوران باغی ملیشیا کے 15 ارکان کو قیدی بنا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں