پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، امریکی سفیر

پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، امریکی سفیر

افغانستان دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے، لیکن پاکستان دہشت گردوں حمایت کرتا ہے جس سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، سفیر
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشن کی جانب سے جنوبی ایشیائی ملک کے دو روزہ دورے  پر تھیں ۔ دورے سے واپسی پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردی ختم کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے لیکن پاکستان کی طرف سےدہشت گردوں کی حمایت ایسا ہونے نہیں دیتی ۔

ہیلی کا مزید کہنا تھا افغان حکومت یہ دیکھ رہی ہے کہ طالبان نے ہتھیار ڈالنے کا آغاز کردیا ہے وہ دیکھنے لگے ہیں کہ وہ بات چیت کی میز پر آنے پر تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلی نے بتایا کہ افغانستان میں ہونے والی چار ملاقاتوں کے دوران مسلسل اس بات کا ذکر ہوتا رہا کہ افغانستان جب بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قدم بڑھاتا ہے، پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی حمایت کے ذریعے یہ قدم روک دیتا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام قائم کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ اس خطرے کو ختم کیا جائے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ ہم نے بار بار پاکستان سے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے۔ لیکن پاکستان اس پر آمادہ نہیں ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد اس لئے نہیں دیتا کہ پاکستان ایسے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرے جو ہماررے فوجیوں کو ہلاک کرتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں