ترکی، پانچ ماہ کے دوران 18 سال سے کم عمر 115 لڑکیاں حاملہ، عوام میں غم و غصہ

پانچ ماہ کے دوران 18 سال سے کم عمر 115 لڑکیاں حاملہ
loading...

کم عمر بچوں کے حاملہ ہونا جنسی استحصال میں آتا ہے، سوشل میڈیا پر عوام پر کا غم و غصہ کا اظہار
ترکی میں متعدد کم عمر لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔استنبول کے صرف ایک ہسپتال میں 5 ماہ سے کم عرصے میں 115 لڑکیوں کا علاج ہوا ہے جن میں 39 کا تعلق شام سے ہے۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق حاملہ ہونے والی لڑکیوں کی عمر  درج زیل تھی۔

 38 لڑکیاں جب حاملہ ہوئی تو ان کی عمر 15 سال سے بھی کم تھی۔

 77 لڑکیاں 18 سال سے کم عمر تھیں۔

یاد رہے کہ ترکی میں جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کرنے کے لیے کسی بھی شخص کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے اور اس سے چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے والی لڑکیوں کے تمام کیسز بچوں کے جنسی استحصال کے زمرے میں آتے ہیں۔ زیادہ تر افراد نے سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بچیاں جنسی استحصال کا نشانہ بنی ہیں۔ اور ترک زبان میں استعمال ہونے والا ہیش ٹیگ جس کا ترجمہ ہے کہ 115 بچوں کا استحصال چھپایا نہیں جا سکتا بدھ سے 46000 دفعہ استعمال کیا جا چکا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں